2 جڑواں بھائیوں کو ایک ہی لڑکی سے محبت ہو گئی ، پھر کیا اندوہناک واقعہ پیش آگیا

سرگودہا (ویب ڈیسک) ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار چھوٹے بھائی نے رقابت میں بڑے بھائی کو زندگی سے ہی محروم کر دیا ۔ سرگودھا کے نواحی علاقے ڈیرہ بارے والا میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےجہاں ایک ہی لڑکی کی محبت میں گرفتار بھائی نے رقابت کی آگ میں جلتے ہوئے

اپنے ہی جڑواں بھائی کی جان لے لی۔پولیس کے مطابق لڑکی کی محبت میں مبتلا رمضان کو جب علم ہوا کہ اس کا بھائی بھی اسی لڑکی کی محبت میں مبتلا ہے جس سے وہ محبت کرتا ہے تو وہ آپے سے باہر ہوگیا اور اس نے اپنے بھائی عبدالرحمان کی سوتے میں اچانک وار کرکے جان لے لی۔ دونوں جڑواں بھائیوں کی پیدائش میں ایک منٹ کا فرق تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تین ماہ قبل پیش آنے والے عبدالرحمان کی موت کے وقوعے کی جب تھانہ جھال چکیاں پولیس نے تحقیق کی تو ابتدائی طور پر پولیس کو کوئی سراغ نہ ملا۔ تاہم جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شواہد اکھٹے کرتے ہوئے جب پولیس نے رمضان کو حراست میں لیا تو اس نے اعتراف جرم کر لیا۔