پورے پاکستان میں ہیوی بائیک پر گھومنے والی کینڈین خاتون ’ روزی گیبریل ‘ جب سندھ پہنچی تو سندھیوں نے 2 دن تک انکے ساتھ کیسا سلوک کیا؟ تصاویر شیئر کر دیں

لاہور( نیوز ڈیسک) ایک طرف پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور کچھ عناصر قوم کی بہن بیٹیوں کی عزتوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور دوسری جانب پاکستان میں ایسے بھی لوگ موجود ہیں جو کہ نہ صر ف قوم کی بیٹیوں بلکہ باہر سے آنے والی خواتین کی بھی اتنی عزت کر رہے ہیں کہ بین الاقوامی سطح

پر پاکستانی کلچر اور لوگوں کی دھوم مچ رہی ہے، ایسا ہی ایک شاندار منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک کینیڈین خاتون جو کہ بائیکر ہے اور اپنی موٹر سائیکل پر ہی پورے پاکستان میں گھومتی ہے جب وہ سندھ پہنچی تو اسکی بائیک خرابب ہوگئی پھر سندھ کے ایک مکینک نے اس خاتون کے ساتھ شاندار سلوک کر ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈین خاتون روزی گیبریل اپنی بائیک پر ہی سندھ میں داخل ہوئیں تو نوشہروفیروز کے قریب انکی بائیک خراب ہوگئی ، وہ ایک مکینک کے پاس گئی تو مکینک نے نہ صرف اس کی بائیک مفت میں ٹھیک کی بلکہ گاؤں کے لوگوں نے اسے 2 دن تک اپنا مہمان بنایا۔ سندھی خواتین نے روزی گیبریل کی طرح طرح کے سندھی کھانوں سے انکی تواضع کی، اور انہیں سندھ کی شان اجرک کے ساتھ ساتھ سندھی لباس بھی بطور تحفے دیئے۔ روزی گیبریل سندھ کے لوگوں کو حسن سلوک دیکھ کر بہت متاثر ہوئیں، اور شاندار الفاظ بھی سندھی لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے تصاویر بھی شیئر کر دیں جو کہ درج ذیل ہیں: