بریکنگ نیوز:ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے معذرت کرلی مگر کس سے ؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق سے معذرت کرلی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے صدیق الفاروق کو ایک خط لکھ کر معذرت کی۔ انہوں نے صدیق الفاروق سے معذرت کرتے ہوئے کہا، “ میں نے سردار خان نیازی کے ساتھ پروگرام میں غیرارادی طور پر آپ کے خلاف

جو نازیبا اور نہایت غیرمناسب الفاظ کہے تھے وہ واپس لیتا ہوں۔ اُمید ہے آپ 25 سالہ پُرانے تعلقات کی بُنیاد پر اس غلطی کو نظرانداز اور درگزر کریں گے۔”ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے معذرت والا خط معروف صحافی، کالم نگار اور مصنف جبار مرزا کے ہاتھ بھیجا۔ انہوں نے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے بھی صدیق الفاروق سے معذرت کی اور دوستانہ جذبے سے پُرانے تعلقات بحال کرنے کا کہا۔ڈاکٹر اے کیو خان نے صدیق الفاروق کیلئے پھلوں کی ٹوکری کا تُحفہ بھی بھیجا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین اور مسلم لیگ ن کےرہنما نے اُن کا خط اور تحفہ قبول کرتے ہوئے اُن کی کامل صحت اور درازی عمر کی دُعا کی۔ محسن پاکستان نے صدیق الفاروق اور اُن کی فیملی کو دُعائیں دیتے ہوئے اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ لاہور کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے اُس منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی خواہش کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایک ٹی وی پروگرام میں لیگی رہنما صدیق الفاروق پر کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ محسن پاکستان کی جانب سے الزام لگنے کے بعد لیگی رہنما نے پریس کانفرنس کے ذریعے ان الزامات کی تردید کی اور معافی کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں