بریکنگ نیوز: اتحادیوں میں اضافہ۔!! مزید کونسے 6عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں؟ ٹرمپ نے اسلامی دنیا کو شرمندہ کر کے رکھ دیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 5 یا 6 مزید عرب ممالک اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے لیے مزید کئی ممالک تیار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان ممالک سے بات چیت جاری ہے، ان ممالک کی تعداد پانچ یا چھ ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک تنازعات کی صورتحال سے تنگ آ چکے ہیں، سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی بہت مفید گفتگو ہوئی ہے، کچھ دنوں میں بہت اچھی باتیں سامنے آئیں گی۔ خیال رہے کہ امریکی ثالثی میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے قیام کے لیے امن معاہدہ کیا تھا جس پر دستخط کی تقریب آج وائٹ ہاؤس میں ہوئی۔ معاہدے کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے پہلے مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کر چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں