اسلام آباد(ویب ڈیسک )معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی نئی کتاب “یہ کمپنی نہیں چلے گی” لاہور بھر کے بک سٹالز سے غائب کردی گئی۔جنگ گروپ کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالمز کے مجموعوں پر مشتمل نئی کتاب شائع کی جس کا عنوان تھا “یہ کمپنی نہیں چلے گی”۔ اس کتاب کے سرورق پر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )معروف سینئر صحافی سہیل وڑائچ کی نئی کتاب “یہ کمپنی نہیں چلے گی” لاہور بھر کے بک سٹالز سے غائب کردی گئی۔جنگ گروپ کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے اپنے کالمز کے مجموعوں پر مشتمل نئی کتاب شائع کی جس کا عنوان تھا “یہ کمپنی نہیں چلے گی”۔ اس کتاب کے سرورق پر


آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو ایک کرسی پر بیٹھا دکھایا گیا ہے جبکہ جنرل قمر باجوہ کے قدموں میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو کھلونے دیکر بٹھایا گیا ہے۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا بوٹ اوپر اٹھارکھا ہے اور اسکے نیچے ایک شخص لیٹا ہوا ہے جس کے ہاتھ پاﺅں ٹوٹے ہوئے ہیں ۔ یہ کتاب اپنے اس سرورق کی وجہ سے بک سٹالز سے ہٹوادی گئی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں