برائی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ۔۔۔!!! ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب کیا انعام ملے گا؟ جان کو سب کایقین کرنا مشکل

پشاور(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والے کو اب انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا انسداد ذخیرہ اندوزی بل منظور کر لیا گیا جس کے تحت ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو اب انعام ملےگا۔بل کے مطابق ذخیرہ اندوزی میں ملوث ڈیلر کو 3 سال قید اور سامان کی لاگت کا 50 فیصد


جرمانہ ہوگا جب کہ مجسٹریٹ بغیر وارنٹ اسٹور کو سیل کر سکے گا۔بل میں کہا گیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی اطلاع دینے والےکو برآمد سامان کا 10 فیصد انعام ملےگا، کورونا لاک ڈاؤن کے دوران ذخیرہ اندوزی کی شکایات پرقانون سازی کی گئی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک بھر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کئی گوداموں کو سیل کیا جاچکا ہے جبکہ درجنوں ملزمان بھی گرفتار ہوئے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے، کچھ لوگ نئے پاکستان کو مشکل وقت سے جوڑ رہے ہیں، کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، پہلے روٹی کپڑا مکان نعرہ تھا، اب پہلی بار غریب، مزدور اور تنخواہ دار طبقے کو کم شرح سود پر گھر ملے گا۔انہوں نے راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوکت خانم ہسپتال اور نمل یونیورسٹی بنائی تو بڑی مشکل آئی۔نیا پاکستان کیا ہے؟ جب بھی کوئی مشکل وقت ہوتا ہے تو کیمرا مین لوگوں سے پوچھتا ہے کدھر ہے نیا پاکستان؟ لوگ کہتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے، برے حالات ہیں۔ اسی طرح اب کراچی میں سیلاب آیا ہوا ہے، تو جب لوگوں سے کوئی پوچھے گا بتائیں کیسے حالات ہیں تو کوئی تعریف تو نہیں کرے گا؟ جب ملک کے مشکل حالات ہیں، ایک ملک کو مقروض کردیا گیا، ملک چلانے کیلئے پیسا چاہیے ہو، تو مشکل وقت تو ہوتا ہے۔دنیا میں جس نے بھی بڑا کام کیا ہے، اس نے اپنی صلاحیتوں، تعلیم یا بڑے گھر میں پیدا ہونے سے نہیں کیا، بلکہ اس نے خواب بڑا دیکھا تھا۔ جو ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر چڑھا اس کو ہر کوئی یاد رکھے گا۔ اگر میری خواب یہ ہے کہ میں نے کلب کرکٹر بننا ہے تو میں انٹرنیشنل کرکٹر نہیں بنوں گا۔ جو بھی اوپر جاتا ہے اس کی سوچ بڑی ہوتی ہے، جب کسی نے سوچا کہ چاند پر جانا ہے تو کہا گیا دنیا ہی ختم ہوجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں