درجنوں جائیدادوں اور گاڑیوں کا مالک ایک اور بڑا سرکاری افسر گرفتار، تعلق کس سے ہے ؟ حیرت انگیز انکشاف

لاہور (ویب ڈیسک ) نیب لاہور نے بدعنوان سرکاری ملازمین کیخلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور بینک بیلنس کے حامل پنجاب ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کے سابق انجینئر محمد رمضان کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمد رمضان کو دوران سروس غیرقانونی طور پر 20 کروڑ سے زائد مالیت کی

جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر نیب لاہور میں گزشتہ سال انکوائری کا آغاز ہوا ۔ دوران انکوائری ملزم اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کی تفصیلات اکھٹی کی گئی تو حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہوا ۔دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور کاریں ہونیکا انکشاف ہو چکا ہے۔ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونیکی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا لیکن بعد میں بحال ہوتا رہا۔ ٹھوس شواہد پر سابق سپریٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔ نیب حکام ملزم محمد رمضان کو کل لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے تاکہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔ جائیدادیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر نیب لاہور میں گزشتہ سال انکوائری کا آغاز ہوا ۔ دوران انکوائری ملزم اور اہل خانہ کے نام موجود اثاثہ جات کی تفصیلات اکھٹی کی گئی تو حیران کن انکشافات کا سلسلہ شروع ہوا ۔دوران تحقیقات ملزم کے نام لاہور، جھنگ، ملتان و دیگر اضلاع میں 50 سے زائد پراپرٹیاں اور کاریں ہونیکا انکشاف ہو چکا ہے۔ ملزم دوران سروس بدعنوانی میں ملوث ہونیکی وجہ سے 6 مرتبہ معطل بھی ہوا لیکن بعد میں بحال ہوتا رہا۔ ٹھوس شواہد پر سابق سپریٹنڈنگ انجینئر محمد رمضان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ ملزم پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے اسے صفائی اور زرائع آمدن کی فراہمی کا بھرپور موقع فراہم کیا گیا تاہم ملزم مکمل طور پر ناکام رہا۔ نیب حکام ملزم محمد رمضان کو کل لاہور کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کرینگے تاکہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں