ایران دُنیا بھر میں سب سے زیادہ آئل اور گیس دریافت کرنے والا پہلا مُلک بن گیا

تہران(نیوز ڈیسک) ایران نیشنل آئل کمپنی نے 2019کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 4.973 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل آئل کمپنی کے ڈائریکٹر برائے دریافت کے امور

سید صالح ہندی نے اس کمپنی کے ڈائریکٹر مینجنگ مسعود کرباسیان کے نام میں ایک خط میں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کے مطابق نیشنل ایرانی آئل کمپنی نے 2019 میں دنیا میں ہائیڈرو کاربن کے وسائل کی دریافت سے متعلق پہلی پوزیشن کو حاصل کر لیا ہے۔عالمی ایکسپلوریشن 2019 مفادات کا تسلسل کے عنوان سے ووڈ میکنزی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران نیشنل آئل کمپنی نے 2019 کے دوران آئل اور گیس کے حجم کی دریافت کے شعبے میں 4.973 بلین بیرل مائع ہائیڈرو کاربن کی دریافت سے قومی اور بین الاقوامی تیل کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا ہے جو 2019 میں دنیا میں پائے جانے والے ہائیڈرو کاربن کے کل حجم کے 31 فیصد کے برابر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں