ٹائم میگزین کی سال 2020 کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری ۔۔۔اس میں کسی پاکستانی شخصیت کا نام شامل ہے یا نہیں ؟ تازہ ترین خبر

کراچی (ویب ڈیسک) ٹائم میگزین کی 2020میں 100بااثر شخصیات کے حوالے سے آن لائن سروے کیا جارہا ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان 22ستمبر، 2020کو کیا جائے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ووٹنگ پول میں کسی بھی پاکستانی شخصیت کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ جب کہ اب تک کے نتائج

کے مطابق، جن معروف شخصیات کو اس فہرست میں شامل نہیں کرنے سے متعلق ووٹ دیا گیا ہے۔ ان میں نریندر مودی 86 فیصد، ڈونلڈ ٹرمپ اور نتن یاہو 96 فیصد، شی جن پنگ 93 فیصد، ملکہ الزبتھ 62 فیصد، مارک زکربرگ 85 فیصد، بورس جانسن 80 فیصد، محمد بن سلمان 93 فیصد، جیسینڈرا آرڈرن 66 فیصد، پوپ فرانسس 77 فیصد، آیت اللہ علی خامنہ ای 95 فیصد، جیف بیزوس 83 فیصد اور صدر پوتن سے متعلق 90 فیصد نے انہیں اس فہرست میں شامل نا کرنے کا کہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے گزشتہ روز حکمران اتحاد میں شامل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے انکی رہائشگاہ پرملاقات کی اور انکی عیادت کی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنمائوں نے میڈیا سے الگ الگ گفتگو کی۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ APC میں طےہوگا کتنا حلوہ کھانا ہے، ورنہ سارا حکومت کھاجائیگی۔ جبکہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیرسیاسی تھی۔فضل الرحمٰن نے بتایا کہ چودھری شجاعت حسین سے ملاقات میں سیاسی باتیں نہیں ہوئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تو ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں،خاتون کی عزت پر ہاتھ ڈالنے والے عناصر کو عبرتناک سزا دی جائے، ہمیں روایت سے ہٹ کر مضبوط فیصلے کرنے ہوں گے۔ ذمے دار افراد ایسے بیانات دے رہے جو زخم پر مزید نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ اے پی سی کی تاریخ طے ہوچکی ہے، پیپلز پارٹی اس کی میزبان ہے۔انہوں نے کہا کہ 20تاریخ کو اپوزیشن بیٹھ رہی ہے، طے کرنا ہے کتنا حلوہ کھانا ہے ورنہ سارا حکومت کھا جائے گی۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری، مہنگائی عروج پر ہے، روپے کی قدر زمین بوس ہوچکی اور اب تو ملک میں عام خاتون کی عزت بھی محفوظ نہیں۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات غیر سیاسی تھی، ملاقات کے دوران سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی۔میں نے مولانا فضل الرحمٰن سے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں