اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کو اپنے گھر مسمار کرنے پر مجبور کر دیا، مجبور والدین اپنے بچوں کو کس طرح تسلی دے رہے ہیں؟ ویڈیو نے پوری اُمت کو آبدیدہ کر دیا

یروشلم ( نیوز ڈیسک ) یروشلم میں فلسطینیوں کو اپنے گھر مسمار کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق یروشلم میں اسرائیلی بلدیہ نے فلسطینیوں کے لیے احکامات جاری کیے ہیں جن میں انہیں اپنے ہی گھر مسمار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھاری جامانوں سے بچنے کے لیے فلسطینی افراد اپنے ہی

گھر گرانے پر مجبور ہو گئے اس موقع پر ان کے چہرے پر اپنے ہی گھر کو گرانے کے دکھ کے آثار واضح طور پر دکھائی دے رہے تھے۔سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں لوگوں کو اپنے ہی گھر مسمار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔2020 میں یروشلم میں فلسطینیوں کے گھروں کو بڑی تعداد میں مسمار کیا گیا۔فلسطینیوں کو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور بھاری جرمانوں سے بچنے کے لیے اپنے ہی گھر گرانے پڑے جو کہ ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ لمحات تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں