شک پڑنے پر شوہر یا بیوی ایک دوسرے کا موبائل چیک کر سکتے ہیں یا نہیں ؟ سعودی عرب سے ایک اور سرپرائز آگیا

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں شوہر یا اہلیہ ایک دوسرے کا موبائل چیک نہیں کرسکتے۔تفصیلات کے مطابق سعودی وکیل نایف آل منسی نے کہا ہے کہ اہلیہ کا موبائل چیک کرنا جرم ہے۔ کوئی بھی شوہر اس کا مجاز نہیں۔ قانون نے ایسا کرنے کو جرم قرار دے رکھا ہے۔ آل منسی نے اپنی

بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن کرائم قانون کی دفعہ 3 میں بتایا گیا ہے کہ شوہر یا بیوی کسی کا بھی موبائل چیک کرنا جرم ہے۔ کمپیوٹر سیٹس اور سمارٹ آلات کو چیک کرنا منع ہے اور قانون میں یہ حرکت جرم شمار کی جاتی ہے۔اک ٹی وی پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی وکیل کا کہنا تھا کہ اگر کوئی شوہر اپنی اہلیہ کا موبائل چیک کرے گا اور اس کے خلاف یہ الزام ثابت ہوگیا تو اسے ایک برس قید اور پانچ لاکھ ریال جرمانے کی سزا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں