کورونا وائرس سے احتیاط : اس عمر کے بچوں کو فیس ماسک پہننے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔۔ عالمی ادارہ صحت کی نئی ہدایت جاری

لندن (ویب ڈیسک)عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نےبچوں میں کورونا وائرس کی وباء سے متعلق احتیاطی ہدایات جاری کر دیں۔عالمی ادارۂ صحت نے بچوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق درجہ بندی کر دی، یہ درجہ بندی 5 سال سے کم عمر بچوں، 6 سے 12 سال کے بچوں اور 12 سال سے زائد عمر کے

بچوں کے لیے کی گئی ہے۔عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے، ضروری ہو تو والدین 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو ماسک پہننے میں مدد کریں۔اسکول یا گھر سے باہر جاتے وقت 6 سے 12 سال کی عمر کے بچے ماسک پہنیں، کورونا وائرس سے متعلق 12 سال سےزائد کے بچے بڑوں کی طرح احتیاط اختیار کریں۔بچوں کو کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے ماسک نہیں پہننا چاہیئے، بچوں کیلئے کھیل کی سرگرمیوں میں کورونا گائیڈ لائنز کا خیال رکھا جائے۔اسکول میں بچوں کے لیے کھیل کے دوران ایک میٹر کا فاصلہ رکھا جائے، اسکولوں میں ساتھ کھیلنے والے بچوں کی تعداد میں کمی کی جائے۔ڈبلیو ایچ او کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسکولوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے بچوں کو ہاتھ صاف رکھنےکی سہولت اور ماسک کے استعمال کی ترغیب دی جائے۔


اپنا تبصرہ بھیجیں