یہ حالات ہیں انڈیا کے۔۔۔!!! کچھ عرصہ قبل پاکستان چھوڑ کر بھارت جانیوالے پاکستانی ہندو خاندان کس وجہ سے واپس آگئے ؟ بڑی خبر

لاہور (ویب ڈیسک) مودی حکومت کے دلفریب جھانسے میں آکر بھارت ہجرت کرنے والا ایک ہندو خاندان واپس پاکستان آگیا ۔14 افراد پر مشتمل ہند و خاندان بھارت سے واہگہ کے راستے پاکستان پہنچا جہاں سے انہیں سندھ میں ان کے آبائی علاقے گھوٹکی روانہ کردیا گیا۔خاندان کا کہنا ہےکہ بھارت میں

انہیں جھونپڑیوں میں رہنا پڑا، کسمپرسی کی زندگی چھوڑ کر واپس اپنے وطن آ گئےہیں ۔خاندان کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے انہیں سبز باغ دکھائے ، خوشحال زندگی کی خواہش پر انہوں نے بھارت ہجرت کی لیکن وہاں پہنچے تو بھارتی حکومت کے تمام وعدے جھوٹے نکلے۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ وہ بھارت ،میں جھونپڑیوں میں رہ رہے تھے اور ان کے حالات بہتر نہیں تھے۔ہندو خاندان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں انکی زندگی کہیں بہتر تھی، وہ واپس آکر خوش ہیں ۔اس خاندان کا کہنا ہے کہ بھارت جانے والے کئی اورخاندان بھی پاکستان واپس آرہےہیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق امریکی خاتون صحافی سنتھیا ڈی رچی نے کہا ہے کہ عورت ہو یا مرد، بچہ یا خواجہ سرا، سب کے حقوق کا برابر تحفظ ہونا چاہیے،جب عورت کے تحفظ کی بات آئے توتمام ادارے ایک پیج پرہونے چاہئیں، ان کے خلاف جرائم کے ذمہ داروں کو سخت سزا ہونی چاہیے ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنتھیا ڈی رچی نے بتایا کہ میرے بارے میں یہ غلط فہمی بھی ہے کہ میں نے پاکستان میں کسی ادارے کیساتھ کام کیا، رحمان ملک کیخلاف ایف بی آئی اور امریکی سفارتخانے کو بھی اطلاع دی ، میں یہاں سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دائر درخواست پروکالت نامہ جمع کرانے آئی ہوں۔ان کا کہناتھاکہ یہ ایک غلط فہمی ہے کہ میں اتنے سال خاموش رہی،متعلقہ اتھارٹیز کو مطلع کرچکی تھی ، جب بات آپ کے خاندان کی ہوتو اس کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں