37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پر احساس کیش پروگرام سے اربوں روپے وصول ۔۔۔!!!خبر آتے ہی وزیراعظم عمران خان سر پکڑ کر بیٹھ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے عالمی وبا کورونا کے دوران شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے دوران 37 لاکھ جعلی شناختی کارڈ پکڑے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران خان کےسامنے جعلی شناختی کارڈز سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔

رپورٹ میں وزیر اعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ جعلی شناختی کارڈز کے ذریعے 44 ارب روپے وصول کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، پنجاب کو 2017 کی مردم شماری کے مطابق 8 فیصد کم مالی امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ کو 9 فیصد اور خیبرپختونخوا کو ایک اعشاریہ 28 فیصد زیادہ امداد ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 3کروڑ 31 لاکھ خوشحال افراد جبکہ 8 لاکھ 96 ہزار سرکاری ملازمین کی درخواستیں مسترد کیں۔ وزیراعظم نے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو مستقبل کیلئے ڈیٹا درست کرنے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں