بریکنگ نیوز : اگر بھارت اور چین کے درمیان ٹاکرا ہوا تو پاکستان کس کا ساتھ دے گا ؟ ایک خبر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا کر رکھ دی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی فوجی پالیسی سازوں نے بھارت کو خبر دار کیا ہے کہ اگر بھارت اور چین کے مابین ایک باقاعدہ وار ہوتی ہے تو پاکستان چین کے ساتھ کھڑا ہو سکتا ہے

جس سے بھارت کے لیے اور بھی خطرناک صورت حال پیدا ہوسکتی ۔ مغربی نشریاتی ادارے کے مطابقدفاعی تجزیہ کاروں اور ریٹائرڈ جرنیلوں سمیت بھارت کی سٹریٹجک برادری کے ممبران کا کہنا ہے کہ چین کی فوج نئے محاذ کھول کر باہمی عدم اعتماد کو گہرا کررہی ہے اور سردیوں سے پہلے فوری طور پر دستبرداری میں تاخیر کر رہی ہے جب کہ اس خطے میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری سیلسیئس (منفی 58 فارن ہائیٹ) تک گر سکتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں یہاں فوج تعینات کرنے کی لاگت بھارت معیشت کے لیے بھیانک ہو گی جو پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے۔بھارت کی فوج کے لیے ایک اور تشویشناک بات یہ ہے کہ چین کے کلیدی اتحادی پاکستان کے ساتھ کشمیر کے مسئلے پر اس کا کئی دہائیوں پرانا علاقائی تنازع بھی ہے۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار راہول بیدی کہتے ہیں کہ جون کی مہلک جھڑپ کے بعد بھارت نے سرحدی لڑائی کے اصولوں کو تبدیل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں