بریکنگ نیوز: پینٹاگون کا مکروہ چہرہ بے نقاب :

واشنگٹن (ویب ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام لگایا ہے کہ پنٹاگون اور فوجی جرنیل ہتھیار سازوں کو خوش کرنے کے لئے دنیا میں لڑائیاں کروانا چاہتے ہیں۔ لیبر ڈے کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں انہوں نے پہلی مرتبہ فوج پر اتنی کھل کر نکتہ چینی کی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ

وہ یہ نہیں کہتے کہ فوج کو ان سے پیارہے لیکن یہ ضرور کہیں گے کہ فوجی سپاہی ضرور ان سے پیار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنٹاگون یا امریکی محکمہ دفاع کے چوٹی کے لوگ مجھے پسند نہیں کرتے کیونکہ انہیں لڑائیاں لڑنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے۔ کیونکہ یہ فوجی جرنیل ان بڑی بڑی کمپنیوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں جو جیٹ طیارے اور لڑائی کے ہتھیار تیار کرتی ہیں۔ صدر نے واضح کیا کہ ان کی پالیسی اس کے برعکس ہے وہ کبھی نہ ختم ہونے والی لڑائیوں سے باہر نکلنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ہمارا ایک اپنا طریق کار ہے ہم نے بدامنی اور شرپسند عناصر کوسو فیصد شکست دی۔ ایک سال ہوا ہم اس کا نام و نشان مٹا دیا۔ یہ سب کچھ عوام کی مدد سے میری پالیسیوں کے نتیجے میں ہوا۔ میری فلاسفی کی وجہ سے ہوا۔ صدر نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں اپنے فوجیوں کو گھر واپس لے کر آنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شک کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ فوجی گھر واپس آئیں جو چاہتے ہیں کہ ہم ان لڑائیوں پر رقم خرچ کرتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں