گدھے کے گوشت کے بعد پیش خدمت ہے گدھی کا دودھ ، فی لیٹر دودھ کی قیمت 15 ہزار روپے سے بھی زیادہ،

ئی دہلی (نیوز ڈیسک)بیشتر ترقی پذیر ممالک میں گدھوں کو باربرداری کے لیے استعمال کیا جاتاہے جب کہ چین میں گدھے کی کھالوں کا روایتی دوائیوں اور فرنیچر وغیرہ میں استعمال ہورہا ہے۔ تاہم بھارت میں گدھی کے دودھ کی فروخت کا کام تیزی سے فروغ پارہا ہے کیونکہ اس کی فی لیٹر قیمت حیرت انگیز طور پر دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔بھارتی ریاست گجرات میں ایک خاص نسل کے گدھے کے باقاعدہ ڈیری فارم قائم کیے گئے ہیں

اور ایک لیٹر دودھ تقریباً ساڑھے 15 ہزار پاکستانی روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔ہالاری نسل کا یہ گدھا بھارتی گجرات میں ہی پایا جاتا ہے اور یہ گھوڑے سے تھوڑا چھوٹا ہوتا ہے۔بھارتی حکومت کی جانب سے اس نسل کے گدھے کی فارمنگ کی جارہی ہے اور دیگر ریاستوں میں بھی اس کی افزائش نسل کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ یورپ میں بھی گدھی کے دودھ کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور کاسمیٹکس کمپنیاں گدھی کے دودھ سے بنے صابن، کریم اور لوشن وغیرہ فروخت کررہے ہیں جو کہ انسانی جلد کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے بہترین سمجھے جاتے ہیں۔فراعین مصر کے دور سے تعلق رکھنے والی مصر کی ملکہ قلو پطرہ جسے دنیا کی حسین ترین عورت بھی سمجھا جاتا ہے کہ متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے گدھی کے دودھ سے غسل کیا کرتی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں