وزرات سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایک اور تاریخ رقم کرنے کو تیار، اب پاکستان میں خواتین کے لیے کونسی گاڑیاں بنیں گی؟ فواد چوہدری نے اعلان کر دیا

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی خواتین کے لیے تین ویلر کاریں متعارف کرائیں گے، ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں جس سے اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہبہت جلد اسلام آباد میں برقی کاریں چلنے لگیں گی ٹیکنالوجی کی جدت سے ہی قوموں کی ترقی ہوتی ہے،

غیر روائتی معاشی پالیسیوں کو دیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولوں کی اہمیت ختم ہوگئی ہے، صوبوں کے ساتھ مل کر سرکاری اسکولوں کو بہتر بنارہے ہیں۔قبل ازیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں 360 ملین لوگ سننے کی صلاحیت سے محروم ہیں ایک ٹیکنالوجی لارہے ہیں کہ اشاروں کو زبان میں تبدیل کیا جاسکے گا۔فواد چودہدری نے کہا کہ خصوصی افرادکے لیے کام کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ جدت اور ٹیکنالوجی میں مزید بہتری کے لیے کام کررہے ہیں ٹیکنالوجی معذورافرادکیلیے بہت سے نئے راستے تلاش کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاند دیکھنے سے متعلق بھی ٹیکنالوجی نے سائن زبان کو بولنے کی طاقت دی ہم ایسے ہی کام کی ملٹی نیشنل کمپنیز سے امید کرتے ہیں یہ ایسے افراد ہیں جو ہمارے لیے دنیا کو بدل سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں