بریکنگ نیوز: اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ جنرل (ر) راحیل شریف کا خصوصی پیغام نریندر مودی کے نام۔۔ پاکستانیوں کا دل خوش کر دیا

ریاض( ویب ڈیسک) اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں تمام حدیں پار کردیں۔پاکستانی فوج دنیا کی کہنہ مشق آرمی، اس نے روایتی، غیر روایتی اور بدامنی کے خلاف لڑائی کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا اور وطن عزیز کے لیے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ ریاض میں ڈپلومیٹ کوارٹرز میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی،

تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ (ر) جنرل راحیل شریف تھے جبکہ تقریب میں اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سمیت ریاض کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ 6ستمبر 1965 کو ہمارے بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت اور شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کی گمشدگی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ وزارت داخلہ کے ماتحت کام کرنے والے تحقیقاتی ادارے اور ایجنسیاں اپنے کام پر توجہ دینے کی بجائے ریئل سٹیٹ کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔اُنھوں نے سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ان کے ماتحت کام کرنے والے ادارے پراپرٹی کے کام میں مصروف ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پیر کو ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی کے بارے میں درخواست کی سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔سیکرٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ ساجد گوندل کی تلاش کے لیے اجلاس ہوئے ہیں تاہم ان کی تلاش میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔عدالت کے استفسار پر بتایا گیا کہ ایک ڈی ایس پی رینک کا افسر گمشدہ کے گھر گیا جہاں پر ان کے اہلخانہ کا بیان قملبند کیا جس پر بینچ کے سربراہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی وزیر کا بیٹا گم ہوا ہوتا تو تب بھی پولیس سمیت ذمہ داران کا رویہ یہی ہوتا جس طرح ساجد گوندل کے بارے میں اپنایا گیا ہے۔چیف جسٹس نے سیکرٹری داخلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت عدالت کے سامنے ریاست کی حیثیت سے کھڑے ہیں اور ریاست اس بات کو تسلیم کرے کہ وہ ساجد گوندل کو تلاش کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔اُنھوں نے سیکرٹری داخلہ سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کو بتائیں کہ ان کے ماتحت کام کرنے والے ادارے اپنے کام پر توجہ دینے کی بجائے پراپرٹی کے کام میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں