نوکری پکی ،اب دربد ر کی ٹھوکریں کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔!!! حکومت پاکستا ن نے نوجوانوں کواب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی فراہم کرنے کیلئے نیشنل جاب پورٹل کا اجراء کر دیا گیا، پورٹل پر وفاقی و صوبائی اداروں میں خالی اسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہوں گی، شہری ملازمتوں اور خالی اسامیوں کے حوالے سے معلومات جاب پورٹل سے حاصل کر سکیں گے۔نجی ٹی وی کے

مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ملازمتوں کے حصول کیلئے نیشنل جاب پورٹل قائم کر دیا گیاہے، جاب پورٹل پر پہلے مرحلے میں وفاقی اداروں اور دوسرے مرحلے میں صوبائی اداروں میں خالی آسامیوں کی تفصیلات دستیاب ہونگی ۔ وفاقی محکمے جاب پورٹل پر آسامیاں مشتہر کریں گے جبکہ شہری ملازمتوں سے متعلق آن لائن معلومات حاصل کر کے گھر بیٹھے اپلائی کر سکیں گے۔ جاب پورٹل وزارت انفارمیشن ٹیکنالوحی کے ذیلی ادارے این آئی ٹی پی نے تیار کیاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ جاب پورٹل پر شہریوں کو مصدقہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے دورہ کے دوران پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں مقیم افرادسےبات چیت کی، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا،معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں انتظامی امور اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے ترلائی میں ماڈل پناہ گاہ کا دورہ کیا۔گذشتہ ماہ وزیر اعظم کی اسلام آباد میں قائم پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہ بنانے کی ہدایت کے بعد یہ پہلا شیلٹر ہوم ہے جو ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں بہتر انفراسٹرکچر، کیٹرنگ اور رہائشی معیار کے ساتھ دیہاڑی دار مزدوروں کے لئے معیاری خدمات انجام دے رہا ہے۔آئندہ تین ماہ میں وفاقی دارالحکومت کی تمام 5 پناہ گاہوں کو ری ماڈل کیا جائے گا اور بعد میں بتدریج پورے ملک میں پناہ گاہوں کو ری ماڈلڈ پناہ گاہیں بنایا جائے گا۔معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی اور وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے وزیر اعظم کو پناہ گاہ میں انتظامی امور اور اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر اعظم نے دورہ کے دوران پناہ گاہ میں مختلف سہولیات اور انفراسٹرکچر کا جائزہ لیا، پناہ گاہ میں مقیم افراد سے بات چیت کی، سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا اور بعد ازاں پناہ گاہ میں مقیم افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے مواصلات مراد سعید، مشیر برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر، معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، علی نواز اعوان، راجہ خرم نواز اور دیگر اعلی عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نوکری پکی ،اب دربد ر کی ٹھوکریں کھانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔۔۔!!! حکومت پاکستا ن نے نوجوانوں کواب تک کی سب سے بڑی خوشخبری سنا دی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں