مشکل ہے بہت آسان نہیں : کراچی کے حالات بدلنے میں کتنا عرصہ لگے گا اور بحالی کے منصوبے پر کتنی رقم خرچ ہو گی ؟ ورلڈ بنک نے تخمینہ بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک)ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر پاکستان نے کہا ہے کہ کراچی کے انفراسٹرکچرکی بہتری کے لئے 9سے 10ارب ڈالر لگیں گے۔10سال کی مد کے قرضے سے کراچی کی ٹرانسپورٹ، سیوریج،پانی اور سولڈ ویسٹ کے مسائل حل ہوسکیں گے۔ورلڈ بینک نے سال 2018میں کراچی پر ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی جس کے مطابق کراچی کو

زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا۔کنٹری ڈائریکٹر کے مطابق کچرے اور آلودگی کی وجہ سے کراچی کا شمار جنوبی ایشیا کے پانچویں گندے ترین اور آلودہ شہر میں ہونے لگا ہے۔2018کی رپورٹ میں کراچی کے مسائل پر خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی۔ کراچی کو ٹرانسپورٹ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسی، کچرے، تجاوزات، بڑھتی آبادی اور آلودگی کے مسائل کا سامنا ہے۔کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کے لیے 10ارب ڈالرز کا خرچہ آئے گا جس کی تکمیل میں 10سال کا عرصہ لگے گا۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی جاری وباء کے باعث مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 513 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 513 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورو نا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 6340 ہو گئی۔سرکاری پورٹل کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار25 ہوگئی جس میں سے فعال کیسز 9 ہزار 132 ہیں۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد 27 لاکھ 32 ہزار 325 جبکہ اب تک 2 لاکھ 82 ہزار553 افراد کورونا کوشکست دے کر اس مرض سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں