”پاکستان کا کوئی بھی بینک ایران کے ساتھ کاروبار کے لیے تیار نہیں “ مگر کیوں ؟ مشیر تجارت کا ہوش اڑا دینے والا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ ایران میں پاکستانی چاول پسند کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کا کوئی بینک ایران کے ساتھ کاروباری لین دین کے لیے تیار نہیں ہے، چاول برآمد کرنے والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس کاحل نکالتے ہیں۔ان کاکہنا تھا 2 سال میں جو ہو گیا

وہ ہو گیا، اب آگے دیکھنا ہو گا اور رہنما اصول بناتے ہوئے درآمدات پر انحصار کم کرنا ہو گا۔مشیر تجارت نے لاہور چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کو مینو فیکچرنگ کی طرف لانا ہوگا اور ایکسپورٹ کو بنیاد بنانا ہوگا، نوکریاں پیداکرنا ہوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 41 فیصد خام مال کی کسٹم ڈیوٹی، سیلز ٹیکس، درآمدی ڈیوٹی زیرو ہے، گزشتہ برسوں کے دوران برآمدات میں کمی ہوئی جس پر ڈیوٹیاں ختم کر دی گئیں، اگلے تین سال کے لیے ریگولیٹری اور کسٹم ڈیوٹی کم کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں