بارشوں کی تباہ کاریاں! سیلاب کے بعد گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ، لاکھوں افراد کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی

چترال(مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ بارشوں سے ملک میں تباہ کاریاں ، گلیشیئرپھٹنے کے خدشہ،45گلیشیئرانتہائی خطرناک قرار ،لاکھوں افراد کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چترال کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کے خدشات کے پیش نظران گلیشیئرکے زیریں علاقوں میں مقیم لاکھوں آبادی کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ۔ قومی موقر نامے کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں700گلیشیئر

،45انتہائی خطرناک ہیں، گلیشیئر پھٹنے سے چترال کی نصف آبادی کازمینی رابطہ منقطع ہوجاتا ہے، گلیشیئر پھٹنے سے انفراسٹرکچر کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ ہے یو این ڈی پی گلاف کے فیلڈ آفیسر اقتدار الملک نےبتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں700کے قریب گلیشیئر ہیں جن میں45انتہائی خطرناک ہیں۔ دوسری جانب لاہور شہر پر ابر رحمت برسا اور ایسا برسا کہ جل تھل ہو گیا ،تیز بارش سے نشیبی علاقے اور سڑکوں پر پانی ہی پانی ہے ۔بارش سے گرمی کی شدت میں کمی تو واقع ہوئی تاہم شہر کی کئی سڑکیں تالاب اور ندی نالے کا منظر پیش کرنے لگیں۔مون سون پورے جوبن پر ہے ، لاہور کے مختلف علاقوں میں تیزبارش سے نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ، شہریوں کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا ۔بارش سے ڈیوس روڈ،ایمپریس روڈ،کشمیر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ اسکے علاوہ فاطمہ جناح روڈ،مزنگ چونگی میں بھی پانی کھڑا ہوگیا ۔ایم ڈی واسا زاہد عزیز کے مطابق لکشمی چوک میں 46 ، مغلپورہ میں 45،چوک نولکھا میں 36،تاجپورہ میں 33ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ،واسا اہلکار شہر کی سڑکوں اور مختلف علاقوں میں نکاسی آب کیلئے مستعد ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے ۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں زیادہ بارش کی پیشن گوئی کی جا رہی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ موسمیات کی جانب سے پیش گوئی کی گئی تھی کہ لاہور میں بارش کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگیا ہے، شہر بھر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں وقفے وقفے سے 2 روز تک بارش ہونے کا امکان ہے، آج درمیانی جبکہ جمعہ کو تیزبارش ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر بھر میں 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں 2 روز سے شدید حبس اور گرمی ہے۔اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ شہر کا درجہ حرارت 32 اور محسوس41 ڈگری سینٹی گریڈ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں