ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔۔ عرفہ کریم کے بعد 7 سالہ پاکستانی بچی نے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا، پوری قوم کا سر فخر سے بلند

لاہور (ویب ڈیسک) سات سالہ ماشل آرٹس چیمپین فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی شورتی ایس کو شکست دے کر گنیز ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے کم عمر ماشل آرٹ کھلاڑی ہونے کا اعزاز حاصل کر کے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فاطمہ نسیم نے ایک منٹ میں دونوں ہاتھوں سے 211 مرتبہ

کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردیا۔ فاطمہ نسیم نے 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔ بھارت کی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018ءمیں بنایا تھا جو اب تک ناقابل شکست تھا۔راچی چیمپین شپ میں گولڈ میڈلسٹ فاطمہ نسیم پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپین محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو اب تک 60 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں اور بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔ یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے۔ کہنی مارنے کا بھارتی ریکارڈ چکناچور کردیا۔ فاطمہ نسیم نے 242 مرتبہ دونوں ہاتھوں سے کہنی کو ٹارگٹ پر ہٹ کیا اور واضح برتری کے ساتھ ریکارڈ کو پاکستان کے نام کیا۔ بھارت کی شوروتی ایس نے یہ ریکارڈ 2018ءمیں بنایا تھا جو اب تک ناقابل شکست تھا۔راچی چیمپین شپ میں گولڈ میڈلسٹ فاطمہ نسیم پاکستان کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس چیمپین محمد راشد کی صاحبزادی ہیں جو اب تک 60 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں اور بھارت کے 15 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔فاطمہ کا اس ریکارڈ کے بعد کہنا ہے کہ فائٹ میں انٹرنیشنل چیمپین شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنا ان کا ہدف ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام بلند کریں۔ یہاں یہ بات بھی قبل ذکر ہے کی پاکستان اکیڈمی آف ماشل آرٹس کی جانب سے بنایا جانے والا 75 واں عالمی ریکارڈ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں