بریکنگ نیوز:اہلیہ نے 18 سال کی جمع پونجی سے صرف 19 ہزار ڈالرز کی سرمایہ کاری کی، باقی پیسہ کہاں سے آیا ؟ عاصم سلیم باجوہ سب کچھ منظر عا م پر لے آئے

لاہور (ویب ڈیسک) چئیرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متعلقہ فورم پر منی ٹریل دینے کیلئے تیار ہوں، بیرون ملک کاروبار کرنے والے بھائیوں کے پاس بھی تمام منی ٹریل موجود ہے، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور چئیرمین

سی پیک اتھارٹی جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے اثاثوں سے متعلق لگائے الزامات کی تردید کی گئی ہے۔اس حوالے سے ان کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کی گئی۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتاہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ جس طرح انہوں نے اپنے اور خاندان کے کاروبار کی تمام تفصیلات جاری کی ہیں، پاکستان میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ہر چیز کی منی ٹریل موجود ہے۔جبکہ بیرون ملک کاروبار کرنے والے ان کے خاندان کے افراد کے پاس بھی تمام منی ٹریل اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اگر انہیں کسی متعلقہ فورم پر بلایا جائے تو وہ منی ٹریل فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بےنقاب ہوگئی۔ہمیشہ عزت اوروقارکے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔ مجھ پر اثاثوں کی ڈکلیئریشن میں اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام غلط ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی کی حیثیت سے اثاثوں کی تفصیلات جاری کرنے سے قبل ہی میری اہلیہ بیرون ملک اپنی تمام سرمایہ کاری ختم کر چکی تھیں۔ اہلیہ میرے بھائی کے کاروبار میں شریک تھیں۔ انہوں نے میری 18 سال کی کل جمع پونجی سے سرمایہ کاری جس کی کل مالیت 19ہزار ڈالرز سے کچھ زائد ہے۔ تاہم اہلیہ نے رواں سال یکم جون کو بیرون ملک اپنی یہ سرمایہ بھی ختم کر دی تھی۔ اس کی تصدیق امریکا میں موجودآفیشل ریکارڈسےکی جاسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں