افغان حکومت نے طالبان کے تمام قیدی رہا کردیے لیکن 7 لوگوں کو نہیں چھوڑا گیا، یہ کون ہیں؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہو جائیں

کابل (ویب ڈیسک) امریکہ کے ساتھ طے پانے والے امن معاہدے کے تحت افغان حکومت نے طالبان کے تمام قیدیوں کو رہا کردیا۔امریکہ اور طالبان میں 5 ہزار قیدیوں کی رہائی کا معاہدہ طے پایا تھا، افغان حکومت نے مختلف مراحل میں ہزاروں قیدیوں کو رہا کیا لیکن 400 قیدی رہ گئے تھے جنہیں اب رہا کر

دیا گیا ہے۔ ان قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے افغان قبائل کا ایک جرگہ بھی ہوا تھا۔افغان طالبان نے بھی تمام قیدیوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے لیکن 7 ایسے قیدی بھی ہیں جنہیں اشرف غنی حکومت نے تاحال نہیں چھوڑا۔ ان 7 طالبان جنگجوؤں کی رہائی پر آسٹریلیا اور فرانس کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے، دونوں ممالک نے کہا تھا کہ یہ جنگجو ان کے شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جن 7 قیدیوں کو رہا نہیں کیا گیا انہیں افغان حکومت قطر لے جائے گی۔ خیال رہے کہ امریکہ اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہی امن معاہدہ طے پایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں