پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدیں بحال، سرمایہ کاروں کی چاندی ہوگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 229 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس میں بعد انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ ہوا

جس کے بعد انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اور انڈیکس 42 ہزار 64 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔بعد ازاں انڈیکس میں مزید اضافہ ہوتا گیا جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 196 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔خیال رہے کہ نیویارک میں قائم ریسرچ فرم مارکیٹ کرنٹس ویلتھ نیٹ کی رپورٹ میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک بار پھر ایشیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عالمی سطح پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چوتھی بہترین اسٹاک مارکیٹ رہی جبکہ ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی رہی۔دوسری جانب دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں بھی اتار چڑھاؤ جاری ہے، جاپان کے نکئی انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 157 پوائنٹس گر گیا۔شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 13 پوائنٹس کی کمی دیکھی جارہی ہے۔یہاں [پر یہ امر بھی قابل ٓذکر ہے کہ امریکی خام تیل کے سودے 41 ڈالرز 57 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہے ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت 44 ڈالر 43 سینٹس فی بیرل پر آگئی۔عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 19 سو 46 ڈالر 23 سینٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں