وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ! جیلوں میں قید کن قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا؟ مزید قیدیوں کی فائلیں طلب کر لیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں انڈر ٹرائل اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت خواتین قیدیوں کی صورت حال پر اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں وزارت انسانی حقوق، اٹارنی جنرل پاکستان اور ماہرین قانون

شریک ہوئے۔وزیراعظم نے انڈر ٹرائل خواتین قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خواتین قیدیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کیا جائے، جو قیدی خواتین سپریم کورٹ کے فیصلے کے معیار پر پوری اترتی ہیں ان کو فوراً رہا کیا جائے۔عمران خان نے غیر ملکی قیدی خواتین پر بھی رپورٹس مانگ لیں اور سزائے موت یافتہ خواتین قیدیوں کی سزاؤں پر نظرثانی کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔

وزیر اعظم عمران خان کا ایک اور بڑا فیصلہ! جیلوں میں قید کن قیدیوں کی رہائی کا حکم جاری کر دیا؟ مزید قیدیوں کی فائلیں طلب کر لیں” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں