عمران حکومت کا ایک اقدام ! آئندہ انتخابات میں دوہری شہریت کے حامل افراد حصہ لے سکیں گے یا نہیں؟ بڑا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک) حکومت دوہری شہریت کے حامل افراد کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کیلئے آئین میں ترمیم کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے عرب نیوز نامی ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی میں ایک آئینی ترمیم پیش کرنے جارہی ہے

جس سے دوہری شہریت رکھنے والے افراد کیلئے انتخاب لڑنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔بابر اعوان نے انٹرویو دیتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ بل وفاقی کابینہ نے پہلے ہی منظور کرلیا ہے اور اب اسے قومی اسمبلی میں بحث کیلئے پیش کیا جائے گا۔بابر اعوان کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو انتخابات میں کامیاب ہونے پر حلف اٹھانے سے قبل اپنی دہری شہریت ترک کرنا ہو گی۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کی کابینہ میں اس وقت 5 اراکین ایسے ہیں جو دوہری شہریت کے حامل ہیں اور دو افراد غیر ملکی اقامے بھی رکھتے ہیں۔دوہری شہریت رکھنے والے موجودہ قوانین کے تحت پاکستان کے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔اس سے قبل قانون ساز اداروں کے کچھ اراکین کو دوہری شہریت منظر عام پر آنے پر نااہلی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں