سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات میں بڑا بریک تھرو،اہم ترین سعودی شخصیات کے دورہ پاکستان کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات خراب کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ اور وزیر توانائی دو ورز بعد پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو استعمال کرتے ہوئے ایک مخصوص لابی

کی پاک سعودی تعلقات کے خلاف سازش ناکام ہوگئی ہے ، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی کوششیں رنگ لے آئیں ، دونوں ممالک میں اعلیٰ سطح کے تعلقات میں گرم جوشی لوٹ آئی ہے ، فوری طور پر دور روز بعد سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیراور وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان السعود پاکستان کے دورہ پر آرہے ہیں ، توقع کی جاتی ہے کہ اس دورے میں پاکستان میں 10ارب ڈالر سے تعمیر ہونے والی مجوزہ سعودی آئل ریفاینری کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی ۔اطلاعات کے مطابق اس دورے کے فوراً بعد وزیر اعظم پاکستان عمران خان بھی سعودی عرب جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں