پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک اور نایاب گوہر مل گیا ۔۔۔!!! بابراعظم نے ویرات کوہلی سے ایک اور منفرد اعزاز چھین لیا، پاکستانی کرکٹ شائقین خوشی سے نہال

مانچسٹر (ویب ڈیسک) پاکستان ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے ایک اور منفراد اعزاز چھین لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو ایک اور اعزاز سے محروم کردیا، بابر اعظم، ویرات سے زیادہ گیندیں کھیل

کر آﺅٹ ہوئے جبکہ کوہلی کی اوسط اس سے کم ہے۔سمر سیٹ کاؤنٹی کرکٹ کلب نے فیس بک پر پوسٹ شیئر کی جس میں بتایا گیا کہ بابر اعظم 100 اننگز میں 34.3 گیندیں کھیل کر آﺅٹ ہوئے ہیں جبکہ ان کے مقابلے میں کوہلی 30.6 گیندیں کھیل کر وکٹ دے بیٹھتے ہیں۔یاد رہے کہ بابر اعظم سمر سیٹ کی جانب سے ٹی 20 بلاسٹ میں شرکت کریں گے جس کی اجازت انہیں پی سی بی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ وہ اس سے قبل بھی سمر سیٹ کرکٹ کلب کی نمائندگی کرچکے ہیں جہاں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابقپاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان اور آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کے باﺅلرز دوسرے ٹی 20 میچ میں بیٹنگ لائن کو بیک کرنے میں ناکام ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف شکست پر شاہد خان آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اچھا سکور کر لیا تھا لیکن باﺅلرز بیٹسمین کو بیک کرنے میں ناکام رہے، ضرورت تھی کہ وہاب ریاض اس میچ کا حصہ ہوتے، وہاب ریاض اگر وہاں ہیں تو ان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے تھا۔ واضح رہے کہ مانچسٹر میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 196 رنز کا ہدف دیا جو اس نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر ہی پورا کر کے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی اور سیریز کا آخری میچ یکم ستمبر کو کھیلا جائے گا۔