بریکنگ نیوز: سعودی عرب نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔۔۔ پاکستان کے کس علاقے سے تیل نکالنے کے لیے مشینیں اور پیسوں کا اعلان کر دیا گیا؟ دل خوش کر دینے والی تفصیلات

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے 10 ارب ڈالرز کے آئل ریفائنری منصوبے کے جلد آغاز کی یقین دہانی کروا دی، پاکستانی سفیر راجہ علی اعجاز کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر برائے سرمایہ کاری نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں اربوں ڈالرز کے میگا منصوبے کے جلد آغاز کیلئے سنجیدہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری سے اہم ملاقات کی جو کافی مفید ثابت ہوئی۔پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ سعودب عرب کے وزیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ان کے ملک کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالرز مالیت کی آئل ریفائنری منصوبے پر جلد باقاعدہ کام کا آغاز ہوگا۔منصوبے کے حوالے سے سعودی حکومت سنجیدہ ہے۔ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے عالمی بحران کی وجہ سے معاملات میں کچھ تاخیر ضرور ہوئی ہے، تاہم حالات میں کچھ بہتری آتے ہی منصوبے پر باقاعدہ کام کے آغاز کیلئے پیش رفت ہو گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا بھی پاکستان کیلئے 10 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی منظوری دے چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی زیر صدارت کچھ ماہ پہلے ہوئے اجلاس میں پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کیلئے سرمایہ کاری معاملات پر غور کیا گیا تھا۔ غور و فکر کے بعد شاہ سلمان نے پاکستان میں آئل ریفائنری کی تعمیر کے آغاز کی منظوری دے دی تھی۔اس منصوبے کے تحت سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے ساحلی شہر، سی پیک کیلئے سب سے اہم شہر گوادر میں اربوں ڈالرز کی لاگت سے آئل ریفائنری تعمیر کی جائے گی۔ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل گزشتہ برس اکتوبر کے ماہ میں شروع کر دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ برس پاکستان کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالرز سے زائد کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔ان معاہدوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے گزشتہ برس سعودی عرب کے خصوصی وفد نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا اور اس دوران اعلان کیا گیا تھا کہ جلد گوادر آئل ریفائنری کی تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا۔

گوادر آئل ریفائنری کا منصوبہ ملک کی تاریخ میں توانائی کے شعبہ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا۔ اس منصوبے کی تکمیل سے پاکستان اپنی توانائی کی ضروریات کے معاملے میں بہت حد تک خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے سے پاکستان پیٹرولیم مصنوعات زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کر سکے گا۔ زیادہ ذخائر ہونے سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں استحکام آئے گا، جو ملک کی معیشت کیلئے مثبت نتائج کا باعث بھی بنے گا۔

بریکنگ نیوز: سعودی عرب نے دوستی کا حق ادا کر دیا ۔۔۔ پاکستان کے کس علاقے سے تیل نکالنے کے لیے مشینیں اور پیسوں کا اعلان کر دیا گیا؟ دل خوش کر دینے والی تفصیلات” ایک تبصرہ

  1. Pakistan must inform all pakistanies to return Pakistan or make ready themselves to return back to Pakistan because our relationship with SAUDI ARABIA will end soon. Because Saudi Arabia will recognise ISRAEL Very soon and replace all Pakistani man power with INDIAN man power.
    Above all now ARABS will make their relationship with ARAB MUSLIMS not with non Arab Muslims.
    SAUDI ARABIA is responsible for the killing and destroying Libya, Iraq, Syria and Yeman and it’s next step will be Pakistan.

اپنا تبصرہ بھیجیں