پانی کے ذخائر میں اضافے کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔!!! ملک کے 2 سب سے بڑے ڈیم مکمل طور پر بھر نے سے پاکستان کو 900 ارب روپے کا فائدہ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور(ویب ڈیسک) ملک کے 2 سب سے بڑے ڈیم مکمل طور پر بھر گئے، تربیلا اور منگلا ڈیم کے علاوہ چشمہ بیراج بھی مکمل طور پر بھر گیا، پاکستان کو 900 ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے دو بڑے آبی ذخائر منگلا اور تربیلا میں پوری صلاحیت کے مطابق پانی ذخیرہ کر لیا گیا۔

منگلا ڈیم میں پانی کا لیول سطح سمندر سے ایک ہزار 242فٹ جبکہ تربیلا میں ایک ہزار 550فٹ ہے۔دونوں آبی ذخائر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 33لاکھ 60 ہزار ایکڑ فٹ پانی دستیاب ہے جو گزشتہ 10سال کے دوران پانی کی دستیابی کا ریکارڈ ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سال کی اوسط دستیابی کے مقابلے میں دونوں آبی ذخائر میں 21 لاکھ 73 ہزار ایکڑ فٹ زیادہ پانی موجود ہے۔تربیلااور منگلا ڈیمز میں پانی کی ریکارڈ دستیابی بہتر زرعی پیداوار اور اضافی پن بجلی کا باعث بنے گی۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ گزشتہ دو روز سے واپڈا پن بجلی گھروں سے ساڑھے 8 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی نیشنل گرڈ کو مہیا کی جارہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں قطر نے پاکستان کو حفاظتی سامان عطیہ کردیا، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز اور دیگر طبی اشیا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطاب قطر نے پاکستان کو افغان مہاجرین کیلئے کوروناوائرس کا حفاظتی سامان کا عطیہ کردیا، قطری سفارتخانےمیں امدادی سامان حوالگی کی تقریب ہوئی، تقریب میں شہریار آفریدی، قطری سفیر شیخ سعود نے شرکت کی۔قطر کے سفیر شیخ سعود نے امدادی سامان شہریار آفریدی کے حوالے کیا ، سامان میں این 95 ماسک، ادویات، پلس آکسیمٹرز، دیگرطبی اشیا شامل ہیں۔تقریب سے خطاب میں چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار خان آفریدی نے کہا امداد سے افغان مہاجرین کوکوروناکیخلاف جنگ میں مدد ملے گی،وزیراعظم کے ویژن پرعملدرآمد سے کورونا کیخلاف کامیابی ملی۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاک قطر دوستانہ تعلقات ہر گزرتے دن مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستانی قوم امداد فراہمی پر امیر قطر، عوام کی مشکور ہے، امید ہےقطری سفیر تعلقات کے فروغ میں پل کا کردار ادا کریں گے۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں جبر سےاقلیتوں کو ہندو بنایا جا رہا ہے، مودی سرکار اقلیتوں کو ہندو بنانے کیلئے بربریت کا نشانہ بنارہی ہے اور منظم منصوبے کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے۔چئیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیریوں کاماورائےعدالت قتل عام جاری ہے، ہندوتواحکمرانوں سےمسلمانوں سمیت کوئی اقلیت محفوظ نہیں، حریت قائدین گزشتہ کئی برسوں سے غیر قانونی قیدونظربندہیں ، بھارتی فورسز کشمیری خواتین کی عصمت دری میں ملوث ہیں۔قطری سفیر شیخ سعود نے کہا کہ قطر پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، مستقبل میں پاک قطر تعلقات میں گرمجوشی آئے گی۔

پانی کے ذخائر میں اضافے کا 10 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔۔!!! ملک کے 2 سب سے بڑے ڈیم مکمل طور پر بھر نے سے پاکستان کو 900 ارب روپے کا فائدہ، قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں