’’میں تم سے مُلاقات نہیں کر سکتا کیونکہ ۔۔۔‘‘ محمد بِن سلمان کا بڑا فیصلہ، اچانک کس سے مُلاقات منسوخ کر دی؟ ہر کسی کے لیے یقین کرنا مشکل

جدہ (نیوز ڈیسک ) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیراعظم نیتین یاہو سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی، ملاقات کو خفیہ رکھے جانے کا منصوبہ تھا جوکہ صرف ہاتھ ملانے تک محدود تھی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد نے امریکا میں موجودگی تک اس دورے کو خفیہ رکھنے کی شرط رکھی تھی جبکہ محمد بن سلمان

کی امریکا سے وطن واپسی کے بعد ملاقات کی وڈیوجاری کیے جانے کا منصوبہ تھا لیکن یہ منصوبہ منظر عام پرآنے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ملاقات سے معذرت کرلی ہے امریکی انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار اہم اسرائیلی ہم شخصیات کے ساتھ متحدہ عرب امارات پہنچیں گے جس کا مقصدیو اے ای اور سرائیل کے درمیان باقاعدہ کمرشل پروازوں کا آغاز کرنا ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھیاسرائیلی میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے مابین ایک ملاقات کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس پر سعودی عرب نے وضاحت پیش کی کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم سے ملاقات طے نہیں۔سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مملکت کے ولی عہد اور اسرائیل کے وزیر اعظم کے مابین کسی ملاقات کی منصوبہ بندی نہیں کی جاسکتی۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واضح جرتے ہوئے کہا کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتین یاہو سے کوئی ملاقات طے نہیں۔سعودی مملکت کی اسرائیل کے بارے میں پالیسی بہت واضح ہے۔اسرائیلی میڈیا میں ان دنوں ایسی رپورٹس شائع اور نشر ہو رہی ہیں۔جن میں یہ کہا جا رہا ہے کہ کہ اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ امن منصوبہ کے اعلان کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے خواہاں ہیں۔عرب ذرائع ابلاغ کے سعودیوزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین کوئی تعلقات نہیں ہیں اور سلطنت فلسطین کے پیچھے مضبوطی سے کھڑی ہے ۔۔واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان نے امریکہ میں ‘دی اٹلانٹک ‘ جریدے کے لئے اپنے انٹرویو میں بھی کہا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کو اپنی زمین کا مالک بننے کا حق حاصل ہے لیکن امن سمجھوتے کا طے پانا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں