275 برس قبل انتقال کرنے والے شخص کی قبر کشائی، اندر کا مناظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل

اتر پردیش (ویب ڈیسک) بھارت میں 275سال پہلے انتقال کرنے والے شخص کی قبر کشائی کی گئی تو اندر کا منظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ابھی تک مردے کا کفن بھی میلہ نہیں ہوا۔ تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی

ریاست اتر پردیش میں حالیہ بارشوں کے بعد 275 برس پرانے ایک مزار کی تربت اقدس کھل گئی اور دیکھنے والوں نے جو منظر دیکھا تو سب کی زبان پر اللہ اکبر کی صدائیں تھیں ….کیونکہ زمیں میلی نہیں ہوتی کفن میلا نہیں ہوتا …محمد ﷺ کے غلاموں کا کفن میلا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاحب مزار کی قبرپر اٹکل کے پچو لڑانے والوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ صاحب مزار کی قبر مکمل بہہ گئی تھی یہ نئی قبر بنا کر ان کے جسد خاکی کو اتارا گیا ہے لہذا یہ تنقید کرنا کہ”275سال سے سیمینٹ اور دیواریں ویسی ہی قائم ہیں “جہالت کے سوا کچھ نہیں!۔

275 برس قبل انتقال کرنے والے شخص کی قبر کشائی، اندر کا مناظر دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، ویڈیو وائرل” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں