چینی بیماریوں کا علاج کیسے کر رہے ہیں ؟جان کر آ پ بھی حیران رہ جائیں گے

بیماریوں کے علاج کے لئے قدرتی نسخوں کا استعمال کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن ایک چینی گاﺅں کے باسیوں نے اس طریقہ علاج کی نئی حدوں کو چھولیا ہے۔حنان صوبے کے گاﺅں شیانگ ٹین میں لوگ نزلہ زکام اور بخار سے لے کر کینسر تک کا علاج جانوروں کے گوبر سے کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اخبار ”گلوبل ٹائمز“ کے مطابق گائے کے گوبر یا

بکری کے فضلے کو دھوپ میں سکھایا جاتا ہے اور اس کے بعد اسے اچھی طرح پیس کر اس کی چائے بنائی جاتی ہے۔ یہ لوگ اس چائے میں گوبرکے علاوہ چینی بھی ڈالتے ہیں۔ اخبار کے مطابق ایک 77 سالہ خاتون نے بتایا کہ وہ اب تک تقریباً 9کلوگرام گوبر کی چائے پی چکی ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ ان کی صحت بہت اچھی ہوچکی ہے۔ مصنف برینٹ کرین اس عجیب و غریب طریقہ علاج کے بارے میں سننے کے بعد چینی گاﺅں پہنچے اور خود اس چائے کا تجربہ کرکے دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے آپ کو چینی کا ذائقہ محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے فوری بعد اس طرح کا احساس ہوتا ہے کہ گویا آپ نے اپنا سر ٹوائلٹ میں گھسا رکھا ہو۔گاﺅں کے باسی اس نسخے کو کینسر کے علاوہ ہڈیوں کے درد، جلدی بیماریوں اور زچہ و بچہ کے مسائل کے علاج کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں۔مزید پڑھئیے ::جرمنی میں بیٹے کو امتحان میں پاس کرانے کے لئے ممتحن کو رشوت دینا باپ کو مہنگا پڑگیا۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق فرینکفرٹ میں ہائی اسکول کے آخری سال کا طالب علم ریاضی میں کافی کمزور تھا، طالب علم کے باپ نے اپنے بیٹے کے سالانہ امتحان کے وقت اسکول میں نصابی امور کے ڈائریکٹر کو 500 یورو کی رقم پیش کرتے ہوئے اس ے گزارش کی تھی کہ اس کے بیٹے کو ریاضی کے امتحان میں ہر حال میں پاس کردیا جائے۔سکول کے ڈائریکٹر نے اس بات کی اطلاع محکمہ تعلیم کو اطلاع کردی اور معاملہ پولیس تک پہنچ گیا۔ مقامی عدالت نے رشوت دینے کی کوشش کرنے والے شخص 5ہزار 400 یورو جرمانہ کردیا۔ اتنی بڑی رقم کا جرمانے کے خلاف مذکورہ شخص نے دوسری عدالت میں اپیل کردی۔ جس نے جرمانے کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے اسے لازمی طور پر فلاحی اداروں کو کم از کم 2 ہزار یوروعطیہ کرنے کا حکم سنایا۔عدالت کی خاتون جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کی جانب سے اسکول اہلکار کو رشوت دینے کی کوشش اس کے شرم ناک رویے کا ثبوت ہے، چونکہ ملزم اپنی حرکت پرشرمندہ ہے اس لئے فلاحی مق?اصد کے لیے دو ہزاریورو لازمی عطیہ ملزم کے لئے کافی ہے۔دوسری جانب رشوت کی پیشکش کے بارے میں متعلقہ اہلکار نے ملزم کے بیٹے کا ریاضی کا امتحان لینے والے اساتذہ کے گروپ کو نہیں بتایا تھا جس کی وجہ سے طالب علم کا معمول کے مطابق امتحان لیا گیا اور اس کی غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے ممتحن اساتذہ نے اسے اتفاق رائے سے فیل بھی کردیا۔مزید پڑھئیے :: سعودی عرب میں ایک نوبیاہتا دلہن کو اظہار محبت کے لئے اپنا ویڈیو کلپ خاوند کو بھیجنا بہت مہنگا پڑگیا۔اخبار ”صدا“ کے مطابق دلہن نے خاوند کو لبھانے کے لئے ایک ویڈیو کلپ بھیجا جس میں وہ اپنے انگوٹھے کے ساتھ شرارتیں کرتی نظر آرہی تھی۔ بدقسمتی سے خاوند نے اس منظر کا کچھ اور مطلب لیا اور اسے اپنے لئے سخت توہین آمیز قرار دیتے ہوئے خاتون کو طلاق دے دی۔ اگرچہ خاتون کی طرف سے بہت وضاحت کی گئی کہ وہ پیار کا اظہار کرنا چاہ رہی تھی اور اس کے خاندان کی طرف سے بھی دولہا کو منانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ طلاق کا فیصلہ بدلنے پر تیار نہ ہوا

اپنا تبصرہ بھیجیں