لالا چھا گیا ۔۔۔!!! وہ کام کرنے کا اعلان کر دیا جو 15 سال سے کوئی چاہ کر بھی نہ کر سکا، ہر کوئی تعریف کرنے پر مجبور

پشاور(ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں پندرہ سالوں سے بند لائبریری کھولنے کی ذمہ داری کرکٹر شاہد آفریدی اٹھا لی ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹویٹر پر احسان ٹیپو نامی صارف نے ٹانک میں واقع واحد لائبریری کی حالت زار کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے ساتھ پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

” یہ ٹانک کے پورے ضلع میں واحد عوامی لائبریری ہے جو کہ کوڑے دان میں تبدیل ہو چکی ہے ، اسے جلد بحال کیے جانے کی ضرورت ہے ۔“اس لائبریری کی تصاویر سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی نظروں سے گزری تو وہ بھی 15 سال سے بند پڑی عوامی لائبریری کی حالت دیکھ کر دل گرفتہ ہو گئے ۔ آفریدی نے کہا کہ لائبریریاں علم پھیلانے کا زریعہ ہیں اور نوجوان ہمارے مستقبل ہیں ان کی تعلیم پر توجہ دینا ہماری زمہ داری ہے لائبریری کو دبارہ کھولنے اوراس کی حالت ٹھیک کرنے کے لیے شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن تعاون کرے گی اور اس سلسلے میں جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔