مولانا طارق جمیل جس لڑکی سے ہاتھ ملا رہے وہ دراصل کون ہے؟ سوشل میڈیا پر وائر ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، تنقید کرنے والوں کو سانپ سونگ گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے ہاتھ ملا رہے ہیں اور ایک لڑکی ساتھ بیٹھی ہے، جس کے بعد مولانا طارق جمیل کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اعزاز سید نے بھی تنقید کی۔ سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اعزاز سید کا کہنا تھا

کہ ’’ مجھے مولوی طارق جمیل کے اس لڑکی سے ہاتھ ملانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ یہ مولوی جو تبلیغ کرتا ہے کام اس سے بالکل الٹ کرتا ہے۔ لوگوں کو ایسے کرداروں کی اصلیت جاننا چاہیے اور ان کی پیروی سے گریز کرنا چاہیے ‘‘۔اعزاز سید کی جانب سے مولانا طارق جمیل کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس کے بعد سینئر صحافی انصار عباسی میدان میں آگئے اور اعزاز سید کو اصلیت سے آگاہ کر دیا ،

اعزاز سید کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے انصار عباسی کا کہنا تھا کہ ’’اعزاز سید صاحب مجھے بتایا گیا ہے کہ مولانا جن سے ہاتھ ملا رہے ہیں وہ ایک خواجہ سرا ہیں جو ماضی کو چھوڑ کر اب ماشااللہ تبلیغی جماعت کے ساتھ وابستہ ہے۔ مجھے امید ہے آپ تحقیق کر کے معلوم کر کے ٹویٹ کریں گے کہ درست بات کیا ہے؟؟؟‘‘