ساتھ جینا ساتھ مرنا ۔۔۔۔!!! شیخوپورہ کے ایک پارک میں کل پیار کرنیوالے ایک جوڑے نے اپنا وعدہ کس طرح سچ کر دکھایا ؟ افسوسناک خبر نے پورے شہر کو افسردہ کر ڈالا

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) شہر کے مرکز جناح پارک میں پریمی جوڑے نے شادی میں ناکامی پر گندم میں رکھنے والی دوائی کھا لی ، جہاں انکی حالت غیر ہو گئی ، ارد گرد موجود لوگوں نے انہیں سول ہسپتال پہنچایا جہاں دونوں دم توڑ گئے، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نوجوان اور دوشیزہکی میتیں انکے ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔ بتایا گیا ہے

کہ فاروق آباد کا رہائشی 22 سالہ جاوید اقبال اور اسی محلہ کی دوشیزہ عشاء ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے مگر دونوں کے والدین ذات برادری کی وجہ سے اس پر راضی نہ ہوئے۔ جوڑے نے جناح پارک میں اکٹھے جینے مرنے کے عہد و پیماں نبھاتے ہوئے گندم میں رکھنے والی دوائی کھا لی اور ایک دوسرے سے کیا گیا وعدہ پورا کر دیا ۔