زندگی میں 34 حج اور 45 بار عمرہ کرنے کی سعادت ، عمر 120 سال ۔۔۔۔۔۔ یہ پاکستانی شخصیت دراصل کون ہیں اور انہوں نے زندگی کس کام میں گزاری ؟ جان کر آپ عش عش کر اٹھیں گے

نوابشاہ (ویب ڈیسک) سندھ کے شہر نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالمِ دین اور بزرگ مفتی جلال الدین جمالی 120سال کے ہیں جو بغیر چشمے کے لکھتے، پڑھتے اور درس و تدریس میں مصروف رہتے ہیں۔مفتی جلال الدین جمالی گاؤں شیر خان جمالی کے رہائشی اور زندگی کی 120 بہاریں دیکھ چکے ہیں، انہوں نے اب تک 34 حج اور 45 عمرے کیئے ہیں

۔مفتی جلال الدین جمالی مولانا عبید اللّٰہ سندھی کے شاگرد رہے ہیں، انہوں نے مولانا اشرف علی تھانوی اور دیگر نامور علمائے کرام سے بھی فیض حاصل کیا ہے۔انہوں نے قرآن پاک اور بخاری شریف کےکچھ حصے کا ترجمہ کیا اور دیگر کتابیں لکھیں۔روزانہ خواتین اور مرد دور دراز سے مفتی جلال الدین جمالی سے ملاقات کرنے اور دعا کرانے کے لیے آتے ہیں۔مفتی جلال الدین کا قیامِ پاکستان کے سلسلے میں کہنا تھا کہ محمد علی جناح نے پاکستان بنایا جس سے ہندوستان اور پاکستان کے لوگ بہت خوش ہوئے۔