”میری شعیب اختر کیساتھ میچ کے دوران جھڑپ ہوئی تھی اور میں نے اسے کہا تھا کہ۔۔۔“ میتھیو ہیڈن کی کس بات پر شعیب اختر سیک پا ہو گئے تھے؟ سابق آسٹریلین اوپنر نے 18 سال بعد انکشاف کر دیا

سڈنی (ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ میں نے شعیب اختر کو ”بی گریڈ ایکٹر“ کہہ کر غصہ دلا دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق آسٹریلین اوپنر میتھیو ہیڈن نے 2002ءمیں کھیلے گئے ایک میچ کے دوران شعیب اختر کے ساتھ دوران میچ جھڑپ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ

میں نے پاکستانی پیسر کو ’بی گریڈ ایکٹر‘ کہہ کر غصہ دلا دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ شارجہ کے دوسرے ٹیسٹ میں شعیب نے مجھ سے کہا کہ آج میں تمہیں ق-تل کردوں گا جس پر میں نے انہیں جواب دیا کہ مجھے بھی تمہارا چیلنج قبول ہے۔ میتھیو ہیڈن نے بتایا کہ اس وقت شدید گرمی تھی اور شعیب اختر مجھے باﺅلنگ کرتے ہوئے الٹی سیدھی باتیں بھی کررہے تھے جس پر میں نے بھارتی فیلڈ امپائر ایس وینکٹ راگھون سے شکایت کردی جنہوں نے باﺅلر کو سخت وارننگ بھی دی۔ یاد رہے کہ اس پورے میچ میں شعیب صرف 14 اوور ہی کرپائے جبکہ ہیڈن نے 255 گیندوں پر 119 رنز بنائے تھے۔