نوجوان نے وزیراعلیٰ سندھ کا مذاق بنا دیا

کراچی (ویب ڈیسک) بارش سے پیدا ہوئی سیلابی صورتحال میں نوجوان کی ’’سائیں سرکار‘‘ سے منتیں ۔نوجوان نے بارش کے پانی میں کھڑے کو وزیراعلیٰ سندھ کا مذاق بنا دیا۔ کراچی میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں کے بعد کراچی کی حالت بدترین ہو گئی ہے جس کے بعد شہریوں کو شدید

مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اسی دوران ایک نوجوان نے بارش کے پانی میں کھڑے ہو کر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مذاق اڑایا ہے۔ نوجوان نے معروف گلوکار سجاد علی کے گانے کی دھن پر وزیراعلیٰ کی تصویر ہاتھ میں پکڑ کر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس میں اس کا کہنا تھا کہ “غریب عوام ڈوب رہی ہے لیکن سائیں ابھی ڈوبی تو نہیں ہے” ۔ نوجوان نے اس گانے کی دھن میں گانا گاتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے جس کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ شہر قائد میں طوفانی بارشوں کے باعث تشویش ناک صورتحال ہو گئی ہے، شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث 4 دن میں 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔