حسینہ 420 کے کارنامے۔۔۔!!

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) حسینہ420 کے کارنامے، سنیاروں سمیت پولیس کو تِگنی کا ناچ نچا دیا۔ سیالکوٹ شہر اقبال کے مختلف سناروں کو چونا لگانے کے بعد کینٹ پولیس نے حسینہ 420 کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سیالکوٹ لاہور کی حمیرا نامی حسینہ 420 کی سیالکوٹ میں نوسر بازیاں سامنے آئی ہیں۔

شہر کے پوش علاقہ کینٹ میں نقلی زیورات سنار کو دکھا کر اصلی زیورات کی چوری کرکے بھاگنے والی حسینہ گرفتار 420گرفتار کر لی گئی ہے۔ نوسر باز حسینہ حمیرا کا تعلق لاہور کے علاقہ دھرم پورہ سے ہے، نوسر باز خاتون نے 4 دوکانداروں کو نقلی سونا دکھا کر اصلی سونا چوری کر لیا، چوری ہونے والے سونے کا وزن 5.5تولے بتایا جارہا ہے اور مالییت ساڑھے تین سے پانچ لاکھ بتائی جا رہی ہے۔ ملزمہ کے خلاف صرافہ ایسوسی ایشن کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث ملزم گرفتارکرکے مسروقہ رقم برآمد کرلی پولیس کو مظہر اقبال نے بتایا کہ اس نے جانوروں کے فروخت کی رقم 13لاکھ روپے گھر کی الماری میں رکھی تھی جوچوری ہوگئی پولیس نے مدعی کے گھریلو ملازم محمد فریاد کو شامل تفتیش کیا تو اس نے رقم چوری کرنے کا اعتراف کرلیا جس کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 13لاکھ روپے برآمد کر لی گئی۔