حکومت کا پی آئی اے اور سٹیل ملز بیچنے کا فیصلہ ،عمران حکومت کونسے قومی اثاثوں کو بیچ کر میٹھائی بھی کھائی جاچکی ہے؟ سینئر صحافی مکمل ثبوتوں کے ساتھ میدان میں آگئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی اثاثوں کو بیچنے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نےدعویٰ کیا ہے کہ حکومت نے پی آئی اے اور سٹیل ملز بیچنے کا فیصلہ کر لیا ہے، روزوویلٹ ہوٹل کی میٹھائی بھی کھائی جاچکی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار

عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا کہ حکو مت نے قومی اثاثوں کو بیچنے کی حتمی منظوری دے دی ہے ، روز وویلٹ ہوٹل کو بیچنے کے لئے پاکستان کی جانب سے دو پارٹنر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی ہے کہ جس ائیر لائن نے دوسری بڑی ائیر لائنز کو بنایااسے بیچا جا رہا ہے۔ تجزیہ کار نے بتایا کہ روزوویلٹ ہوٹل کی میٹھائی کھا لی گئی ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ اپوزیشن کو ریلیف ضرور ملے گا مگر ان کی خواہش کردہ قانون سازی نہیں ہوگی۔سینئر صحافی نے کہا کہ اپوزیشن نیب کو ختم کرنا چاہتی ہے ، اور ان کی اس خواہش کی کوئی حیثیت نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل حکومت نے کہا تھا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کو نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا، کہا گیا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کو نجی پارٹی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے ذریعے ملایا جائے گا۔اس کے علاوہ کہا گیا تھا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری نہیں کی جائے گی لیکن اب سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نےدعویٰ کیا ہے کہ روز وویلٹ ہوٹل کو بیچنے کے لئے پاکستان کی جانب سے دو پارٹنر ہیں اور روزوویلٹ ہوٹل کی میٹھائی کھا لی گئی ہے۔