شاہد آفریدی کی صاحبزادی اور بابر اعظم کی شادی کی خبریں،لالہ نے حقائق سے پردہ ہٹا دیا، پاکستانیوں سے خصوصی درخواست

لاہور (نیوز ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سوشل میڈ یا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔تفصیل کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یو ٹیوب پر بعض اکاونٹس سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں کہ بابر اعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے شادی کی بات کی اور جواب میں شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اور بابراعظم کے حوالے سے ایسی خبریں پھیلانے والے سوشل میڈیا صارفین کو کھری کھری سنا دیں

۔اس حوالے سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ’’ مہربانی فرما کر اس طرح کی بکواس اور جھوٹی افواہ کو پھیلانے سے گریز کریں ،میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈ یا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں ،ایسی افواہیں اور جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو‘‘۔