دنیا کے وہ ممالک جہاں پر ابھی تک کورونا وائرس نہیں پہنچ سکا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس لگ بھگ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے مگر اب بھی کچھ ملک ایسے ہیں جہاں اس کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق ان میں سب سے بڑا ملک ترکمانستان ہے۔ باقی ممالک لگ بھگ جزیروں پر مشتمل بہت چھوٹے ملک ہیں۔ ان میں وینواتو (Vanuatu)، تووالو

(Tuvalu)، کیریباتی (Kiribati)، مارشل آئی لینڈز، ناﺅرو (Nauru)، سیموا (Samoa)، پالاﺅ (Palau)، سولومن آئی لینڈز، تونگا (Tonga) اورمیکرونیزیا (Micronesia)شامل ہیں۔ ان ممالک میں تاحال کورونا وائرس کا کوئی ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا اورجب باقی دنیا کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے لیے جدوجہد کر رہی ہے، ایسے میں ان ممالک کی حکومتیں کورونا وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کڑے اقدامات کر رہی ہیں۔