اے آر رحمان بھی پھٹ پڑے

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی آسکرایوارڈ یافتہ اور عالمی شہرت یافتہ معروف موسیقاراے آررحمٰن کا کہنا ہے کہ بالی وڈ میں ایک بڑا گروہ ان کے خلاف کام کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اے آررحمٰن نے ایک پروگرام کے دوران اپنے بالی وڈ میں کم کام کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے

کہنا تھا کہ وہ بالی وڈ میں زیادہ کام نہیں کر رہے کیونکہ کچھ افواہوں اورغلط فہمیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں ایک بڑا گروہ میرے خلاف کام کررہا ہے یہی وجہ ہے کہ وہنتامل فلموں میں وہ زیادہ کام کررہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اے آررحمٰن کا کہنا تھا کہ ایک فلم کے ہدایتکاران کے پاس آئے جنہیں انہوں نے 2 دن میں 4 گانے بنا کردئیے لیکن انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگوں نے اے آررحمٰن کے پاس جانے سے ہدایتکارکومنع کیا تھا جس کے بعد مجھے سمجھ آیا میرے خلاف بالی وڈ میں ایک گروہ کام کررہا ہے۔گلوکار نے کہا کہ پرمیں اس متعلق زیادہ سوچتا نہیں کیونکہ میں قسمت پربھروسہ رکھتا ہوں، ہر چیز خدا کی طرف سے ہے اور میں اچھی فلموں کو کبھی بھی نہ نہیں کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ بھارتی گلوکار اے آررحمٰن گلوکار بافٹا، گولڈن گلوب، سیٹیلائٹ اور کرٹکس چوائس ایوارڈزاپنے نام کر چکے ہیں جبکہ ملکی سطح پر چار نیشنل ایوارڈز اور سات فلم فیئر ایوارڈز حاصل کر چُکے ہیں 2009 میں ان کو سلم ڈاگ فلم کے لیے بہترین موسیقی دینے پرآسکرسے نوازا گیا تھا- علاوہ ازیں علمی شہرت یافتہ گلوکار کو تامل انڈسٹری نے بھی 12 ایوارڈزسے نوازا ہے