افسوسناک واقعہ

اسلام کوٹ(ویب ڈیسک)مٹھی میں مبینہ طور پر لڑکی کے انکشافات اور بے عزتی کے ڈر سے نوجوان نے موت کو سینے سے لگا لیا ۔ جیب سے خط برآمد۔ تین ملزمان پر ذمہ داری ڈال کر ساری کہانی بھی بیان کردی۔ تفصیلات کے مطابق مٹھی میں 21سالہ نوجوان دیوت کمارنے کوئی چیز کھا کر موت کو سینے سے لگا لیا

نوجوان کی حالت غیر ہونے کے سبب حیدرآباد منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں موت کے منہ میں چلا گیا ۔ ورثاء کے مطابق اس کی جیب سے پولیس کے نام لکھا ہوا خط ملا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے محلے کی ایک لڑکی جو مجھ سے فون پر بات کرتی تھی اور اس کے کئی دیگر لڑکوں سے روابط تھے بعد میں اس نے مجھے شادی کی آفر کی اور میں راضی نہ تھا۔جس پر لڑکی کے کہنے پر تین ملزمان نے مجھے تنگ کرنا شروع کیا اور وہ میری تصاویر شیئر کر کے مجھے مزید بدنام کرنے کے لئےپریشان کر رہے تھے۔جن کے نام وکرم مھیشوری،سریش جکھرو اور روھت ہیں۔

افسوسناک واقعہ” ایک تبصرہ

تبصرے بند ہیں