مشہور اور معروف ترین بالی وڈ اداکار پر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام ۔۔۔۔ نام آپ کو حیران کر ڈالے گا

کراچی (ویب ڈیسک)چین سے لداخ میں شکست کھانے اور سبکی کا سامنا کرنے کےبعد بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے نائب صدر بائی جینت جے پانڈے بوکھلاہٹ کاشکار ہوگئے۔انہوں نے اپنی ہی ملک کی معروف و ناموربالی ووڈ شخصیات پر الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیاہےکہ ان کے پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں

اور اداروں سے تصدیق شدہ روابط‘ ہیں۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے بوکھلائے ہوئے رہنما بائی جینت پانڈے نے بالی ووڈ کے محب وطن فلمی ستاروں سے کہاکہ وہ ایسے پاکستانی شہری اور پاکستانی نژاد افراد سے اپنے رابطوں کو ترک کردیں جو ماضی میں جموں و کشمیر میں پر تشدد سرگرمیوں کی حمایت کرتے رہے ہیں۔اگرچہ بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے بالی ووڈ کی کسی شخصیت کا براہ راست نام لینے سے گریز کیا تاہم ذرائع کاکہناہےکہ ان کا اشارہ معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب تھا۔