اب حکمران علاج کروانے باہر نہیں جایں گے بلکہ باہر سے لوگ پاکستان آئیں گے ۔۔۔ وزیرا عظم عمران خان نے اسپتالوں کی تعمیر کے حوالے سے قوم کو بڑی خوشخبری دے دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظام صحت کی بہتری کیلئےنجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب میں شعبہ صحت کی اپ گریڈیشن سےمتعلق اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراشبلی فراز، اسدعمر، مشیرخزانہ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم کو شعبہ صحت کی بہتری اور مختلف منصوبوں پرعملدرآمد اور ان کے عوام کیلئےثمرات پربریفنگ دی گئی۔شرکاء کو گوجرانوالہ، بہاولنگر، بہاولپور، لیہ، راجن پور اور اٹک میں اسپتال سمیت جدید مراکز صحت کےقیام پر تفصیلی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ماضی میں کم ترقی یافتہ علاقوں میں صحت کی معیاری سہولتوں کی دستیابی کو نظرانداز کیا گیا۔وزیراعظم نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبےمیں اسپتالوں کی تعمیر،صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی پرخصوصی توجہ دی جائے اور نظام صحت کی بہتری کیلئےنجی شعبے کی شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔اجلاس میں وزیراعظم کو آبپاشی، صوبےکےآبی وسائل کے بہتر انتظام اور مجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت 28کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں اور 83ہزار 224ڈیلی ویجز ورکرز کو روزگار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت منصوبہ بندی کے تحت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام پر اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کےتحت 28کروڑ پودے لگائے جا چکے ہیں اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت منصوبے کی مالیت 125ارب روپے ہے۔مطہر نیاز رانا کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کےپی ایس ڈی پی کےتحت 4ارب 90کروڑمختص ہیں، پروگرام کےتحت 83ہزار 224 ڈیلی ویجز ورکرزکو روزگار دیا گیا۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی منصوبےکو عالمی سطح پر پذیرائی ملنا شروع ہوگئی، امریکا، فرانس، پیرس کی عالمی ماحولیاتی تنظیموں کےنمائندوں نے وزیر اعظم کو تعریفی خط ارسال کیا تھا۔جس میں عالمی تنظیموں نے بلین ٹری منصوبے کی بنیاد پر وزیراعظم عمران خان کو عالمی لیڈر قرار دیا اور کہا ماحولیات سےمتعلق وزیراعظم عمران خان کی کوششیں دنیا کے لیے مثالی ہیں۔خط کے متن میں کہا گیا تھا کہ ’وزیراعظم پاکستان نےماحولیاتی اقدامات سے نئی معیشت کی بنیاد رکھی، اس میں کوئی شک نہیں وزیراعظم عمران خان کابلین ٹری منصوبہ کامیاب رہا۔